• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی جلسے میں شرکت کیلئے جانے والے پی ٹی آئی کے 12 کارکنوں اور رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوابی جلسے میں شرکت کے لیے جانے والے پی ٹی آئی کے 12 کارکنوں اور رہنماؤں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔پولیس نے پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجہ اظہر ،جنرل سیکریٹری ارسلان خان،جنرل سیکٹری سندھ مسرور سیال سمیت 12 افراد کو حراست میں لے کر سہراب گوٹھ تھانے منتقل کیا۔پولیس اہلکاروں نے راجہ اظہر کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور ان سے بدسلوکی بھی کی۔واقعہ کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ڈی ایس پی سہیل فیض نے گرفتاریوں کی تصدیق کی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید