• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے ساتھ جو ہورہا ہم برسر اقتدار آکر ایسا نہیں کریں گے‘ شبلی

راولپنڈی(این این آئی)تحریکِ انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ آج ہم پر سختیاں ہیں لیکن یہ وقت بھی گزر جائے گا‘جو ہمارے ساتھ ہو رہا ہے ہم اقتدار میں آ کر ایسا نہیں کریں گے ۔ راولپنڈی میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ایک نمائشی چیز بن چکی ہے‘ جو حالات ہیں یہ مارشل لاء میں بھی نہیں دیکھے، لوگ آتے جاتے ہیں لیکن ہمارا نام لے کر قوانین بنائے جا رہے ہیں‘منی بجٹ لانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں’ ملک میں کاروبار بالکل نہیں ہے، لوگ ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں اور عدم استحکام کی کیفیت ہے، غیر ملکی کمپنیز بھی ملک چھوڑ کر جا رہی ہیں۔یہ نااہل اور خود ساختہ حکومت ہے، ان سے کچھ کنٹرول نہیں ہو رہا‘ عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں۔