کوئٹہ (نمائندہ جنگ)کوئٹہ میں پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں جھڑپ،ڈی ایس پی سمیت 13 زخمی ہوگئے، جلسے کی اجازت نہ ملنے پر کارکنوں کی ہاکی گرائونڈ میں داخلے کی کوشش، تیز رفتار گاڑی نے پولیس اہلکاروں کو روند ڈالا، متعدد مظاہرین گرفتار، پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کای جانب سےاین او سی نہ ملنے کے باوجود ہاکی گرائونڈ میں جلسہ کرنے کی کوشش، کارکنوں اور پولیس میں جھڑپ ،فائرنگ، شیلنگ، لاٹھی چارج اور تیز رفتار گاڑی سےروندنے کے باعث ڈی ایس پی پشتون آباد سرکل ٗ آٹھ اہلکاروں سمیت 13افراد زخمی ہو گئے متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ریڈ زون کو جانے والے راستوں کو سیل کر دیا گیا