• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپال نے ریتا دھیتل کو پاکستان کیلئے نئی سفیر مقرر کردیا

اسلام آباد (صالح ظافر) نیپال نے تاپس ادھیکاری کی جگہ ریتا دھیتل کو پاکستان کے لیے نیا سفیر مقرر کردیا۔ تاپس ادھیکاری آج (ہفتہ) پاکستان میں بطور سفیر عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔ انہوں نے یہاں چار سال خدمات انجام دیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری میں اہم کردار ادا کیا۔ اعلیٰ سفارتی ذرائع نے جنگ کو بتایا کہ نیپال کے صدر رام چندرا پوڈیل نے دھیتل کو پاکستان کے لیے سفیر مقرر کردیا ہے۔ پاکستان نے اس کے لیے معاہدہ (تقرری کے لیے رضامندی) جاری کر دیا ہے۔ توقع ہے کہ وہ اگلے ہفتے اسلام آباد میں اپنا عہدہ سنبھالیں گی۔
اہم خبریں سے مزید