• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں سالانہ ختم نبوت کانفرنس 12 نومبر کو ہوگی‘ مولانا محمد اویس

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے صوبائی مبلغ مولانا محمد اویس نے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت دنیا بھر کے مسلمانوں کا مشترکہ مشن ہے ،عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت کے لیئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ آپ ﷺ کی شفاعت اور قرب حاصل کرنے کا ذریعہ ہے امت مسلمہ نے کسی بھی دور میں جھوٹے مدعی نبوت کو کامیاب نہیں ہونے دیاخدام ختم نبوت نے قادیانیوں کو ہر محاذ پرآئینی و قانونی شکست سے دوچار کیا انہوں نے وفود سے با چیت کرتے ہوئے کہا کہ 12 نومبر کو کوئٹہ میں عظیم الشان سالانہ ختم نبوت کانفرنس جامع قندہاری میں ہوگی جس میں ملک بھر سے علما کرام شرکت کریں گے تحفظ ناموس رسالت قانون اور امتناع قادیانیت آرڈیننس کا تحفظ کرتے رہیں گےہم اپنا سب کچھ تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت کے لیے قربان کرنا سعادت سمجھتے ہیں قادیانیوں کی چالبازیوں اور ان کے مکر و فریب سے بچنا تمام مسلمانوں کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
کوئٹہ سے مزید