کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کی خواتین وکلا کا 17 رکنی وفد آج جوڈیشل اکیڈیمی پشاور کے لئے روانہ ہوگا ، کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر و دیگر رہنما وفد کو روانہ کریں گے ۔ کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر قاری رحمت خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ملک کی تمام جوڈیشل اکیڈمیز میں بلوچستان کے وکلا کی ٹریننگ کا سلسلہ جاری ہے جن میں مرد و خواتین وکلا کو ٹریننگ کے یکساں مواقع فراہم کیے جارہے ہیں یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا ۔