کراچی ( اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے لیاری کو اپنے سر کا تاج قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لیاری ہماری جان ہے، جس پر ہم قربان ہیں، ہر صورت لیاری کے مکینوں کو ریلیف دیں گے۔انہوں نےگزشتہ روزیہاں ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مردا اور چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اسد اللہ خان کے ساتھ تعمیر و مرمت کے بعد جمیلہ اسٹریٹ پمپنگ اسٹیشن افتتاح کیا، اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی محمدیوسف بلوچ، پیپلزپارٹی کے رہنما خلیل ہوت، دل محمد، شاہد حسین بلوچ، صدیق بلوچ، رشید ہارون، حنیف چھتانی، محمد ر ئیسی اور دیگر بھی موجود تھے۔