• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تبدیل ہوتے میڈیا کے منظر نامے میں موثر ابلاغ کی اہمیت ہے، شہباز شریف

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تبدیل ہوتے میڈیا کے منظر نامے میں موثر ابلاغ کی اہمیت ہے ، حکومت اور عوام کے درمیان فاصلوں کو ختم کرنے، شفافیت کو یقینی بنانے اور اعتماد کو فروغ دینے میں انفارمیشن گروپ کے افسران کا اہم کردار ہے وہ گزشتہ روز انفارمیشن گروپ کے 51ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے پروبیشنری افسران سے گفتگو کررہےتھے جنہوں نے وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی، افسران ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد وزارت کے مختلف اداروں میں اپنی تعیناتی کے منتظر ہیں ، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور سیکرٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان بھی ملاقات میں موجود تھیں،وزیر اعظم نے کیس کیڈ پولیس خدمت مرکز کا دورہ بھی کیا جہاں آئی جی نے بریفنگ دی ،وزیر اعظم نے کہا کہ سفارتی برادری کو سہولیات فراہم کرنا ترجیح ہے،قبل ازیں وزیر اعظم نے انفارمیشن گروپ کے افسران کا پرتپاک استقبال کیااوردور حاضر کے تیزی سے تبدیل ہوتے ہوئے میڈیا کے منظر نامے میں موثر ابلاغ کی اہمیت پر زور دیا انہوں نے افسران کی حوصلہ افزائی کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ تمام افسران ذمہ داریوں کو دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور عوامی بہبود کیلئے مضبوط عزم کیساتھ ادا کرینگے افسران نے ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود میں اپنا حصہ ڈالنے کے عزم کا اعادہ کیا، وزیر اعظم نے قومی یکجہتی کو فروغ دینے اور شہریوں کو اہم حکومتی اقدامات کے بارے میں تعلیم دینے میں سٹیٹ میڈیا اور انفارمیشن گروپ کی اہمیت پر زور دیا ۔

اہم خبریں سے مزید