جدہ (شاہدنعیم) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے ۔انہوں نے عمرہ ادا کیا اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری بھی دی سنیچر کی نماز پاکستان قونصل جنرل خالدمجید اور وفد کے ہمراہ نے مسجدالحرام پہنچ کے طواف عمرے کی سعادت حاصل کی، انہوں نے ملک کی خوشحالی، عالم اسلامی کی ترقی، امن وسلامتی کیلئے دعائیں کیں، اسحاق ڈار ریاض میں 11نومبر کو ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اسحاق ڈار وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں سعودی عرب آنے والے وفد کا بھی حصہ ہوں گے جو دوسرے مشترکہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کرے گا۔بعدازں انہوں نے مدینہ منورہ پہنچ کرروضہ رسولﷺ پرحاضری دی اور سلام پیش کیا۔