کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں خواجہ سراکمیونٹی کی جانب سے ہیجڑا فیسٹیویل کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں خواجہ سراؤں اور سول سوسائٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ ہیجڑافیسٹیول کا آغاز قائد اعظم ہاؤس سے ہوا جہاں سے انہوں نے ایک ریلی نکالی اور فریئر ہال آئے ۔خواجہ سراؤں نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے اس موقع پرخواجہ سراؤں کے وجود کو سماجی سطح پر تسلیم کرنے اوران کے حقوق کے نعرے بلند کیے گئے ۔بعد ازاںفیئریئر ہال میں فیسٹیول کا باقائدہ آغاز کیا گیا جہاں اشیاء کے مختلف اسٹالز لگائے گئے،ملک بھر سے آئے خواجہ سرا اور سول سوسائٹی کے اراکین چٹ پٹے پکوانوں سے لطف اندوز ہوئے جبکہ دھمال اور رقص پرپرفارم کیا گیا۔ فیسٹیول کا بنیادی مقصد خواجہ سرا برادری کے وجود کو سماجی سطح پر تسلیم کروانا اور ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنا تھا۔تقریب میں اسٹیج کے ساتھ بڑی اسکرین، لائٹس اور ساؤنڈ سسٹم نصب کیے گئے تھے۔