کراچی (نیوز ڈیسک)وفاقی انشورنس محتسب ممتاز علی شاہ نے اپنے دفتر میں مختلف انشورنس کمپنیز کیخلاف کلیم کی مد میں50لاکھ روپے سے زائد کے کلیمز کے چیکس سائلین میں تقسیم کیے۔ کراچی کی رہائشی تبسم جہاں اور انکے داماد عزیر احمد،نوشہرو فیروزکی رہائشی خاتون تمیزاں بیگم،نسرین بی بی، کینیڈا کے شہرٹورنٹو کی رہائشی خاتون ڈاکٹر نازش افتخار اور دیگر کی انشورنس کمپنیوں کیخلاف شکایت پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 9سائلین میں کلیم کے چیکس تقسیم کیے ۔اس موقع پر درخواست گزاروں نے کلیمز کی ادائیگی اور ادارے کی بروقت کارروائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی انشورنس محتسب کا شکریہ ادا کیا۔ وفاقی انشورنس محتسب ممتاز علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی انشورنس محتسب کے ادارے کا قیام کا اصل مقصد سائلین کو انکی دہلیز پر بلا معاوضہ انصاف فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انشورنس انڈسٹری میں شفافیت کو بھی قائم رکھنا ہے۔