• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ، ڈینگی وار نہ رک سکے،87 نئے کیس، مریضوں کی تعداد5652

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) راولپنڈی میں ڈینگی کے وار مسلسل جاری ہیں ۔گزشتہ روز بھی شہر کے مختلف علاقوں سے 87مریض سامنے آئے۔ اس وقت شہر کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ 220مریض زیرعلاج ہیں جبکہ رواں برس کے دوران 5652مریض رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں گیارہ جانبر نہیں ہوئے۔ گزشتہ روز پوٹھوہار ٹاؤن کے مختلف علاقوں لکھن، دھمیال، چک جلال، گرجا، ڈھوک منشی، رحمت آباد، کوٹھہ کلاں اور کھنہ ڈاک سمیت دیگر علاقوں سے 39 رپورٹ ہوئے، راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈعلاقوں سے 22، میونسپل کارپوریشن سے 13، چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ چار، پوٹھوہار رورل سے ایک، ٹیکسلا سے تین، کہوٹہ سے دو، ٹیکسلا کنٹونمنٹ بورڈ سے دو اور ٹیکسلا رورل سے ایک مریض سامنے آیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ رواں برس کے دوران شہر کے بیشتر علاقوں میں تاحال ایک بار بھی سپرے نہیں کیا گیا۔ انتظامیہ محض مقدمات درج کروا کر اور عمارتیں سیل کر کے مچھروں پر قابو پانا چاہتی ہے۔
اسلام آباد سے مزید