کراچی(اسٹاف رپورٹر) قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں لاہور بلوز نے کوئٹہ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ لاہور میں میچ کے آخری دن کوئٹہ کی ٹیم دوسری اننگز میں 122 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ محمد عباس نے 4 اور نثار احمد نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ لاہور بلوز نے 74 رنز کا ہدف 2 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ ملتان میں کراچی بلوز اور فاٹا جبکہ شیخوپورہ میں سیالکوٹ اور ڈیرہ مراد جمالی کا میچ بھی ڈرا ہوگیا۔