کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے کوئٹہ بم دھماکے کی مزمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ دکھ کی اس مشکل گھڑی میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں،پاکستان سنی تحریک حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ ملک میں موجود دہشتگرد اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف ایکشن لے کے ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے،بیرونی طاقتوں کے اشاروں پر اس طرح کی کارروائیاں ملک میں کروائی جا رہی ہیں ،مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری شامی نے کہا کہ ملک میں موجود دہشتگرد اور ان کے سہولت کار کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔