• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان میں آپریشن، 6 خوارج ہلاک، وزیراعظم کا فورسز کو خراج تحسین

اسلام آ باد(اے پی پی، نمائندہ جنگ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سپین وام، شمالی وزیرِستان میں فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کو خراج تحسین کرتے ہوئے 6 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے اور 6 کو زخمی کرکے گرفتار کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

 وزیر اعظم آفس سے جاری بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی اور انتشار پھیلانے والے عناصر کے مکمل خاتمے کے لئے پوری قوم سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اہم خبریں سے مزید