لودھراں ،کہروڑ پکا،اوچ شریف (نمائندہ جنگ،نامہ نگاران)کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے دو جوانوں کی لودھراں میں نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا ،محمد جنید اور اللہ بخش کا تعلق لودھراں،محمد صدیق اوچ شریف کی بستی بڈانی کے رہائشی تھے، فوجی اعزازات کے ساتھ سپرد خاک،پاک فوج کے چاق و چوبند دستوں کی شہدا کو سلامی ، دو جوانوں محمد جنید اور اللہ بخش کا تعلق لودھراں سے تھا جو کہ پاک فوج میں ملازم تھے اور اپنا پرموشن کورس مکمل کرنے کے گھر واپس آرہے تھے آج دوپہر محمد جنید کا جسد خاکی جلہ ارائیں اور اللہ بخش کا رندجادہ کہروڑپکا پہنچادیا گیا جہاں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں بڑی تعداد میں اہل علاقہ اور فوجی و سول افسران نے شرکت کی دونوں شہدا کو فوجی اعزازات کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ۔