• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ دھماکہ میں شہید جوان مردان میں سپرد خاک

شیر گڑھ (نامہ نگار) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن میں خود کش دھماکہ کے نتیجے میں پاک فوج کے نوجوان نائیک رخسار علی ولد فرمان علی ساکن لوندخوڑ مردان کوئٹہ سے چھٹی پر گاؤں آرہا تھا کوئٹہ ریلوےسٹیشن میں ٹکٹ لے کر ریل گاڑی کے انتظار میں ریلوے سٹیشن میں بیٹھاتھا کہ اس وقت ریلوے سٹیشن میں دھماکہ ہوا جس کی زد میں آکر دھماکہ میں شہید ہوئے بعد میں ان کی میت ان کے ابائی گاوں لوند خوڑ لایا گیا اوراتوار کے روز مردان رجمنٹ سینٹر کے لفٹننٹ کرنل کامران خٹک کی قیادت میں سرکاری اعزاز کیساتھ لوندخوڑ شاڈھند میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید