کر اچی (اسٹاف رپورٹر) دریائے سندھ بچایو تحریک کی جانب سے ارسا ترامیم اور دریائے سندھ پر 6 نئی کینال بنانے کے خلاف 17 نومبر کو اعلان کردہ احتجاج کے سلسلے میں کراچی میں بھرپور عوامی احتجاج کرنے کے لیے فنکشنل لیگ کراچی کے تمام اضلاع کے رہنماؤں کا اجلاس فنکشنل لیگ سندھ کے سیکرٹری جنرل سردار عبدالرحیم کی صدارت میں منعقد ہوا ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سردار عبدالرحیم نے کہا کہ کراچی کے عوام اپنا پانی کا حق حاصل کرنے کے لیے جی ڈی اے کی دریائے سندھ بچایو تحریک کا ساتھ دیں اور 17نومبر کو اپنے حقوق کے لیے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج میں شرکت کرکے سندھ کے حقوق اور پانی پر ڈاکہ ڈالنے کے خلاف اپنا احتجاج رکارڈ کروائیں اور ایوان صدر میں سازشیں کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیں ۔