کراچی(نیوز ڈیسک) برطانوی وزیراعظم کی دیوالی پارٹی میں نان ویج کھانوں اور الکوحل سے برٹش ہندو نالاں ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابقلندن میں 10ڈاؤننگ اسٹریٹ میں برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے دیوالی کے استقبالیہ پر ایک تنازع کھڑا ہو گیا جب کچھ برطانوی ہندوؤں نے مینو میں نان ویجیٹیرین اسنیکس اور الکحل کو رکھنے پر شکایت کی۔بھارتی خبر ایجنسی کے مطابق کمیونٹی آرگنائزیشن برطانیہ نے ہندو تہواروں کے روحانی پہلو کے بارے میں برطانیہ میں کم فہمی پر شدید سوالات اُٹھائے ہیں ۔ سوشل میڈیا کمیونٹی آرگنائزیشن برطانیہ نے لکھا کہ دیوالی صرف تہوار نہیں ہے بلکہ اس کا ایک گہرا مذہبی معنی بھی ہے۔ دیوالی کا مقدس تہوار پاکیزگی اور عقیدت پر زور دیتا ہے اور اس لیے روایتی طور پر سبزی خور کھانا اور الکحل سے سخت پرہیز شامل ہے۔