کراچی (ٹی و ی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور، رانا ثناء اللہ نےکہا ہے کہ عمران خان کی کال پر لوگ باہر نہیں نکلیں گے،لوگ افراتفری اور انارکی کے بالکل حق میں نہیں ہیں،جب آپ سر سے کفن باندھ رہے ہیں تو پھر رونا دھونا نہیں کرنا چاہئے،ہم نے اپنے احتجاج میں کبھی خونریزی اور دھرنا دینے کی بات نہیں کی،سینئر رہنما تحریک انصاف، علی محمد خان نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ صرف ڈی چوک نہیں، بانی پورے ملک میں احتجاج کی کال دیں،اب دیکھنا ہوگا کہ بانی پی ٹی آئی اس پر کیا سوچ رہے ہیں۔گنڈا پور نے اس مہینے کا کہا ہے تو اس کا مطلب ہے ان کی اس معاملے میں کوئی مشاورت خان صاحب سے یقیناً ہوئی ہوگی،کارکنوں کا گلہ اور ان کی مایوسی بھی جائز ہے۔موجودہ حالات میں جو نقصان ہورہا ہے وہ تحریک انصاف کا نہیں ملک کا ہورہا ہے، نمائندہ جیو نیوز ،فیضان لاکھانی نے کہا کہ انڈیا کی اہمیت ہے تو پاکستان کی بھی بین الاقوامی کرکٹ میں اہمیت ہے،اگر انڈیا منع کرتا ہے اور پاکستان بھی منع کردے گا۔سینئر رہنما تحریک انصاف، علی محمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی موجودگی جتنا تو نہیں مگر صوابی میں ہمارا کافی بڑا جلسہ تھا۔ صوابی جلسے میں قوم اور کارکن انتظار میں تھے کہ آئندہ کا لائحہ عمل کیا ہوگا۔ پر امن سیاسی تحریک ہے جس میں جلسہ جلوس ہوتا ہے۔سیاسی جدوجہد میں آپ کوشش کرسکتے ہیں، حتمی طو ر پر کچھ نہیں کہہ سکتے۔ہوسکتا ہے کہ صرف ڈی چوک نہیں، بانی پورے ملک میں احتجاج کی کال دیں۔اب دیکھنا ہوگا کہ بانی پی ٹی آئی اس پر کیا سوچ رہے ہیں۔گنڈا پور نے اس مہینے کا کہا ہے تو اس کا مطلب ہے ان کی اس معاملے میں کوئی مشاورت خان صاحب سے یقیناً ہوئی ہوگی۔کارکنوں کا گلہ اور ان کی مایوسی بھی جائز ہے۔موجودہ حالات میں جو نقصان ہورہا ہے وہ تحریک انصاف کا نہیں ملک کا ہورہا ہے۔