• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم شہباز شریف کلائیمٹ ایکشن سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے ریاض سے باکو چلے گئے

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ)وزیراعظم محمد شہباز شریف عرب-اسلامک ممالک کے غیر معمولی سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد ریاض سے باکو چلے گئے ۔ریاض کے انٹر نیشنل رائل ٹرمینل پر پاکستان میں تعینات سعودی سفیر عزت مآب نواف سعید المالکی ، سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر احمد فاروق اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔ اپنے تین روزہ دورہءِ آذربائیجان کے دوران وزیرِ اعظم باکو میں کانفرنس آف پارٹیز کے 29ویں (COP-29) کلائمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید