اسلام آباد( رپورٹ:،رانامسعود حسین) پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن متعلق سپریم کورٹ کے13جنوری کے مرکزی فیصلے اور اس فیصلے کے خلاف دائر اپنی نظر ثانی درخواست کے21 اکتوبر کے فیصلے کیخلاف ایک بار پھر نظر ثانی کی نئی درخواست دائر کردی ، سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی پر متعصبانہ رویہ کا الزام،13 جنو ری اور 31 اکتوبر کے فیصلوں پر نظر ثا نی کی استدعا منگل کے روز درخواست گزار ، پی ٹی آئی نے اسلام آباد کے سیکٹر جی ،ایٹ فور کے رہائشی پارٹی کے Authorised Person(جس کا کوئی نام وغیرہ نہیں لکھا گیا ہے) کے ذریعے آئین کے آرٹیکل 188کا حوالہ دیتے ہوئے دائر کی گئی نظر ثانی کی ایک اور نئی درخواست میں الیکشن کمیشن آف پاکستان،راجہ طاہر نواز عباسی اور اکبر ایس بابر سمیت مجموعی طور پر 26افراد یا اداروں کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اس عدالت نے پاکستان تحریک انصاف میں انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد سے متعلق اپنے 13جنوری کے مرکزی فیصلے کے خلاف دائر کی گئی نظر ثانی کی درخواست کی سماعت کا 21 اکتوبر کافیصلہ یکطرفہ طور پرجاری کیا ہے ۔