• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی، پاک بھارت میچ نہ ہونے پر ICC کو 50 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوگا

لاہور (نمائندہ جنگ) آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ 2025ء میں پاک بھارت میچ نہ ہونے کی صورت میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو ایک محتاط اندازے کے مطابق پچاس کروڑ ڈالر کا نقصان ہوگا۔

 پاکستان کو 5سے 10کروڑ ڈالر کا نقصان، دنیا بھر کے شائقین سنسنی خیز مقابلوں سے محروم رہیں گے، اس میں ٹورنامنٹ کے نشریاتی حقوق، اشتہارات، سپانسر شپ ڈیلز اور دیگر آمدن کے مختلف ذرائع شامل ہیں۔ 

پاکستان کو بھارت کے خلاف میچ نہ ہونے سے 5سے 10کروڑ ڈالر کا نقصان ہوگا۔ 

بھارت کی کمرشل مارکیٹ بڑی ہونے کی وجہ سے بھارتی کرکٹ بورڈ کو ہونے والا نقصان بھی زیادہ ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید