• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ میری والدہ نے صدقہ کے لیے ایک بکری رکھی ہوئی تھی، لیکن وہ بیمار پڑ گئی اور مجبوراً ہمیں اسے ذبح کرنا پڑا۔ اب اس صورت میں کوئی دوسری بکری لے کر صدقہ کی جائے یا پھر کوئی اور صورت ہے؟ براہ مہربانی وضاحت فرما دیں۔

جواب:۔ صورتِ مسئولہ میں اگر صرف یہ نیت تھی کہ یہ بکرا صدقہ کروں گی تو ذبح کرنے کے بعد کچھ لازم نہ ہوگا، لیکن اگر نذر مانی تھی بکرا ذبح کرنے کی تو اس صورت میں اس کی قیمت صدقہ کرنا پڑے گی۔ (رد المحتار علیٰ الدر المختار، کتاب الزکاۃ، باب زکاۃ الغنم، 2/ 286 ط: دارالفکر)