• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کی کال پر تعجب، 9 مئی جیسی تخریب کاری کی اجازت نہیں دیں گے، شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ہم احتجاج کے قانونی حق کا احترام کرتے ہیں لیکن 9 مئی جیسی تخریب کاری کی اجازت نہیں دیں گے، عمران خان نے 24 نومبر کو احتجاج کی کال دی ہے، یہ تعجب کی بات ہے ، میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ آخر یہ کال کس لئے دی گئی ہے؟ عمران خان کا کہنا یہ ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد کچھ چیزیں اس کو اچھی نہیں لگی ہیں، پی ٹی آئی کو کچھ ایکسٹینشنز پر بھی اعتراضات ہیں حکومت سندھ اس وقت کراچی میں ٹریفک کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے، پچھلے چالیس سالوں سے کراچی شہر میں جو غیر قانونی بس اڈے چل رہے تھے وہ ختم کر دیئے گئے ہیں، اور تمام بس اڈوں کو کراچی شہر سے باہر کراچی بس ٹرمینل کی طرف منتقل کر دیا گیا ہے،دسمبر 2024 کے آخر میں گرین لائن سروس بھی حکومت سندھ کے حوالے کی جائے گی۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ، ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ بھر میں محکمہ ایکسائز کی جانب سے غیر رجسٹرڈ اور ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کی چیکنگ کی مہم جاری ہے، ٹیکس نادہندہ گاڑیوں سے ایک کروڑ 65 ہزار ٹیکس وصول کیا گیا، اب کوئی بھی غیر رجسٹرڈ گاڑی روڈ پر نہیں چل سکے گی، فند ریزنگ ایونٹ کے طور پر پریمئم نمبر پلیٹس کی دوسری نیلامی یکم دسمبر کو ہونے جا رہے ہے، نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم سیلاب متاثرین کے لئے گھروں کی تعمیر کے لئے دی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید