• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی اور قیادت کو بلاول کے اعتراضات دور کرنے چاہئیں، خواجہ آصف

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا ، بیرسٹر سیف نےکہا ہے کہ بشریٰ بی بی نے کسی اجلاس کی صدارت نہیں کی،احتجاج کے حوالے سے ہر روز مشاورت ہورہی ہے،بشریٰ بی بی ہماری مہمان ہیں، پارٹی کی سینئر لیڈر شپ سے ملاقاتیں ضرور ہوئی ہیں،وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری پارٹی اور قیادت کو بلاول کے اعتراضات دور کرنے چاہئیں، پی ٹی آئی کا احتجاج کوئی نئی بات نہیں ،گنڈا پور نے پچھلے جو بھی احتجاج کئے وہ نورا کشتی تھی۔ گنڈا پور احتجاج سے غائب بھی بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے ہوئے۔ گنڈا پور، بانی کی مرضی کے بغیر احتجاج سے غائب ہوتے تو شور مچ جاتا۔ جو احتجاج پی ٹی آئی کرے گی وہ انتشار کی ایک کوشش ہوگی۔انڈیکیٹر عوام کے سامنے ہیں کہ معیشت بہتر ہورہی ہے۔ پی ٹی آئی کی 75 فیصد سے زائد قیادت کمپرومائزڈ ہے۔ان کا یہ حال ہے کہ ایک دوسرے کی مخبری کرکے پیسے لیتے ہیں سارے کمپرومائزڈ ہیں۔پی ٹی آئی کے جو سینیٹرز گرفتار ہوئے ان کی مخبری پارٹی کے اندر سے ہوئی۔پی ٹی آئی کے سارے رہنماؤں کے بیانات صرف بڑھکیں ہیں۔ ہمارے دور میں ایک پیج پاکستان کے لئے ہے۔بانی پی ٹی آئی اقتدار کی خاطر ایک پیج کی بات کرتے تھے۔پاکستان دلدل سے نکلنا شروع ہوچکا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ معیشت سمیت ہر محاذ پر ہماری کھلی مدد کررہی ہے۔کچھ پی ٹی آئی رہنما اتنے دلیر ہیں کہ وزیراعلیٰ کی گاڑی میں احتجاج میں آتے ہیں۔پی ٹی آئی پنجاب کی لیڈر شپ اتنی دلیر ہے کہ اپنے گھر بھی نہیں آتے کے پی میں چھپے ہوئے ہیں۔اتحاد کو متحد رکھنا ہمارا فرض ہے ،سیاسی جدوجہد کا لیول بڑھنا چاہئے۔ ہماری پارٹی اور قیادت کو بلاول کے اعتراضات دور کرنے چاہئیں۔اگر ہمارا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہائی برڈماڈل ہے تو پیپلز پارٹی کا تعاون پاکستان کی ترقی کے لئے اتنا ہی ضروری ہے ۔
اہم خبریں سے مزید