• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خان کی رہائی کی کوششوں میں میرا کوئی کردار نہیں‘ مولانا فضل الرحمان

لندن ( آن لائن ) جمعیت علماء اسلام ( ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کی کوششوں میں میرا کوئی کردار نہیں ہے۔جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیشہ آئین اور جمہوریت پر شب خون مارا گیا۔ جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا کردار ہے۔ سیاستدانوں نے اپنے مفادات کے لیے جمہوریت پر سمجھوتا کیا۔انہوں نے خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں پیش آئے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کی ذمے داری ہے کہ خواجہ آصف کے معاملے میں قانون کے مطابق کارروائی کرے۔
اہم خبریں سے مزید