اسلام آباد ( آن لائن ) چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت آن لائن میٹنگ میں کئی اہم فیصلے سامنے آگئے۔چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے آمنہ قادر کو جیل اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کا کوآرڈینیٹر مقرر کردیا ،جیل اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کی کوارڈی نیٹر سینیٹر احد چیمہ اور خدیجہ شاہ کے ہمراہ پنجاب کی جیلوں کا دورہ کرکے جامع رپورٹ مرتب کریں ، جیل اصلاحات کی زیلی کمیٹی کو لاہور ہائیکورٹ ،لاء اینڈ جسٹس کمیشن ،پولیس اور جیل ڈیپارٹمنٹس معاونت فراہم کریں ، فوجداری نظام انصاف کی بہتری کیلئے تمام متعلقہ ادارے اپنی تجاویز پیش کریں، جیل اصلاحات ذیلی کمیٹی رپورٹ مکمل کرکے جسٹس شبر رضا رضوی سے شیئر کریں جو آئندہ کمیٹی اجلاس میں پیش کی جائے گی،آن لائن جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی میٹنگ جیل اصلاحات سے متعلق دو نومبر کی میٹنگ کا فالو اپ ہے، میٹنگ میں چیف جسٹس لاہور عالیہ نیلم ،انتظامی جج جسٹس شمس محمود مرزا ،سابق جسٹس شبر رضا رضوی نے شرکت کی۔