تہران (اے ایف پی) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے گزشتہ روز امریکی ٹیک ارب پتی ایلون مسک کے ساتھ تہران کے اقوام متحدہ کے ایلچی کی ملاقات کے بارے میں نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کی واضح طور پر تردید کی۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کو ایک انٹرویو میں اسماعیل بقائی نے اس طرح کی کسی ملاقات کی واضح طور پر تردید کرتے ہوئےاس سلسلے میں امریکی میڈیا کی کوریج پر حیرت کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دو گمنام ایرانی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ ایران کے نمائندے اور مسک کے درمیان ملاقات پیر کے روز نیویارک میں ہوئی۔