ملاگا (جنگ نیوز) ٹیم سلواکیہ نے آسٹریلیا کے خلاف 2-0کی برتری حاصل کرکے بلی جین کنگ کپ ٹینس کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ فاتح ٹیم کی ربیکا سرامکووا نے کوارٹر فائنل میں آسٹریلین حریف آئیلا توملیانووچ جبکہ وکٹوریہ ہرنکاکووا نے کمبرلی بیریل کو کو زیر کرکے اپنے ملکی ٹیم کو لاسٹ فور مرحلے میں پہنچادیا۔