اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران کیلئے ’’ڈو اور ڈائی‘‘ کا مسئلہ ہے تو اپنے بچے احتجاج میں لائیں۔ انہوں نے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پیغام میں لکھا کہ بشریٰ بی بی 24 نومبر کے جلسے کے لئے 5ہزار سے 20ہزار تک ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کی ذمہ داری لگارہی ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے لکھا کہ جلسے کی حتمی کامیابی کے لئے بانی پی ٹی آئی اپنے 3بچے لندن سے بلائیں اور بشریٰ بی بی بھی اپنے بچے، پوتے و پوتیاں اور نواسے و نواسیوں کی شرکت کو یقینی بنائیں۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ مفت بری اور نوسر بازی کرتے عمر ہوگئی اب خرچے کا بوجھ کچھ خود بھی اٹھائیں، اپنے کاز کے ساتھ کمٹمنٹ کا اظہار کریں۔