پشاور(نمائندہ جنگ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ نے 24 نومبر کے احتجاج کی کامیابی کیلئے کمان سنبھال لی اور کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کا ٹاسک سونپتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کوئی گرفتاری دینے کی کوشش نہ کرے ،احتجاج سے غائب رہنے والوں کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔تمام اضلاع کے قافلے ہر صورت اسلام آباد ڈی چوک پہنچیںKP کے منتخب ارکان کو عمران خان کا پیغام پہنچایا ، تحریک انصاف کی قیادت نے 24ومبر کے احتجاج کو کامیاب بنانے کیلئے کمر کس لی ہے ، وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں خیبر کے منتخب ارکان اور پارٹی عہدیداروں کا اجلاس ہوا جس میں عمران خان کی اہلیہ نے شرکت کرکے بانی چیئرمین کا پیغام پہنچایا۔