• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس چوری اور ان کی معاونت کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر رہیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس چوری کرنے والوں اور ان کی معاونت کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر رہیں گے‘تمام شعبہ جات کو ٹیکس ادا کرکے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا‘ عوامی ریلیف کو ہر دوسرے اقدام پر ترجیح دی جائے۔پیر کو شہباز شریف کی زیر صدارت معیشت کی صورتحال پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کے وفد سے ہونے والی ملاقاتوں پر بریفنگ دی۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ‘اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے‘بیرونی سرمایہ کار حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں‘عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کیلئے ہرممکن اقدام کر رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید