• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچے ہمارے مستقبل کے معمار اور قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں، شہباز شریف

اسلام آباد (نیوز رپورٹر، نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بچے ہمارے مستقبل کے معمار ہیں اور ہماری قوم کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں۔ حکومت نے بچوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں، جیسے دانش سکولز کا قیام، جو دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں کم وسیلہ بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کر رہے ہیں،بچوں کی تعلیم، تربیت اور تحفظ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ ان سکولز نے بے شمار بچوں کی زندگیاں بدل دی ہیں اور انہیں ایک روشن مستقبل کی راہ دکھائی ہے۔ ہم نے تعلیمی ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت وسائل کو متحرک کرکے خواندگی کی شرح میں اضافہ، سکولوں کی تعمیر نو اور بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار عالمی یومِ اطفال کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ جو ہر سال 20 نومبر کو اقوام متحدہ کے زیراہتمام دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ دن ہمیں اس اجتماعی ذمہ داری کی یاد دلاتا ہے کہ ہم بلا تفریق ہر بچے کے حقوق کے تحفظ اور تکمیل کو یقینی بنائیں۔ حکومت نے سرکاری سکولوں میں غذائیت کا پروگرام متعارف کیا ہے تاکہ بچوں کو صحت مند کھانا ملے جو ان کی جسمانی اور ذہنی نشوونما میں معاون ہوں۔
اہم خبریں سے مزید