اسلام آباد( نیو ز ر پو رٹر)وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی عرب کے نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداؤد نے گزشتہ روز ملاقات کی،شہبا زشریف کا سعودیہ اور پاکستان کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر عملدرآمد پر اطمینان کا اظہار ، وزیراعظم نے سعودی نائب وزیر داخلہ کا پاکستان میں خیرمقدم اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد ،وزیر اعظم محمد بن سلمان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس موقع پر وزیراعظم نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے پر سعودی قیادت اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں، وزیراعظم نےسعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر عمل درآمد پر اطمینان کا اظہار کیا، ملاقات میں غزہ اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہء خیال کیا گیا ، وزیر اعظم نے کہا کہ نائب وزیر داخلہ اور انکے وفد کا دورہ دفاعی اور سیکورٹی کے شعبوں میں تعاون کے حوالے سے دونوں فریقوں کو قریب لانے میں مدد دے گا۔