پشاور (ارشد عزیز ملک)وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بتایا ہے کہ انہوں نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں عمران خان کی غیر قانونی حراست اور پی ٹی آئی کے احتجاج پر پابندی کا معاملہ اٹھایا۔اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے اس نمائندے کو بتایا کہ انہوں نے اپنے لیڈر اور جماعت کے لیے آواز بلند کی۔ انھوں نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنے لیڈر، جماعت، اور حقوق کے لیے آواز اٹھاتا ہوں، ذرائع نے انکشاف کیا کہ انہوں نے یہ بات اسٹیبلشمنٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہی، لیکن زیادہ تر شرکاء نے دیے گئے جواب سے اتفاق کیا۔، معتبر ذرائع نے تصدیق کی کہ انہوں نے غیر قانونی حراست کے خلاف پی ٹی آئی کے احتجاج کے حق پر زور دیا۔ تاہم، انہیں بتایا گیا کہ یہ معاملہ ایک الگ اجلاس میں زیر بحث لایا جائے گا، جہاں انہیں اس مسئلے پر مزید بات کرنے کا موقع دیا جائے گا۔