• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ڈویژن کو تمباکو نوشی کے دھویں سے پاک شہر بنانے کا آغاز

ملتان (سٹاف رپورٹر)مریم خان کمشنر ملتان ڈویژن نے ملتان ڈویژن کو تمباکو نوشی کے دھویں سے پاک شہر بنانے کا آغاز کر دیا۔ انہوں نے تمام محکموں کو ہدایات کی کہ وہ اپنے اداروں کو تمباکو نوشی سے پاک بنائیں اور اپنے اداروں کے اندر "تمباکو نوشی کرنا سخت منع ہے " کا بورڈ آویزاں کریں۔ تمباکو نوشی سے پاک عوامی مقام کا آغاز کمشنر آفس ملتان سے کیاجائے گا،انہوں نے تمام دفاتر میں ایش ٹرے فری پالیسی کا اعلان بھی کیا۔ اس سلسلہ میں سب سے پہلے تمام محکموں کے سربراہان ڈویژن کی سطح پراپنے محکمہ کا ایک فوکل پرسن اور دو ماسٹر ٹرینر نامزد کریں گے جن کو تمباکو نوشی سے پاک شہر بنانے کے حوالےسے ٹریننگ دی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”ڈویژنل عملدرآمد کمیٹی برائے انسداد تمباکو نوشی“ کے پہلے اجلاس سے کیا۔
ملتان سے مزید