کراچی (افضل ندیم ڈوگر) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے کوآپریٹو کرائم سرکل کے عملے نے چینی کمپنی کو معدنیات کی بجائے 11 کروڑ روپے کے عوض 60 کنٹینرز میں مٹی اور بجری ڈال کر بھیجنے کے الزام میں تاجر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ایف ائی اے حکام کے مطابق کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی میں میسرز ڈنزو ٹریڈرز کے مالک سید ذیشان افضل بلگرامی کے خلاف زیر دفعہ 406, 420, 468, 471, 109 مقدمہ نمبر 29/24 درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
یہ ایف آئی آر فوجداری انکوائری نمبر 36/2024 کے بعد درج کی گئی ہے جو ایک چینی درآمد کنندہ کمپنی میسرز ڈینزو ٹریڈرز مس کورائن چن کی شکایت پر شروع کی گئی تھی۔
مقدمہ کے مطابق ملزم سید ذیشان افضل بلگرامی اور چینی درآمد کنندہ جیانگسو پراونشل فارن ٹریڈ کارپوریشن نے 17 جنوری 2024 کو ایک معاہدے پر دستخط کیے جس کے تحت ڈانزو ٹریڈرز کراچی نے 1500 میٹرک ٹن کروم ایسک چین میں مذکورہ چینی کمپنی کو درآمد کرنا تھی۔
11 فروری کو Danzu Traders نے کراچی کی بندرگاہ سے Xingang چائنا کی بندرگاہ پر 20 فٹ کے 60 بلک کنٹینرز کی کھیپ بھیجی۔ جس میں قیمتی دھات کروم ایسک کی بجائے مٹی، بجری اور پتھر بھرے ہوئے تھے۔
مقدمہ کے مطابق مذکورہ کھیپ چین پہنچنے سے پہلے ہی ملزم سید ذیشان افضل بلگرامی نے اپنی کمپنی کے بینک اکاؤنٹ1 میں رکھے ہوئے مذکورہ ایل سی کو دھوکہ دہی سے انجام دیا۔ بینک میں انسپکشن سرٹیفکیٹ آف کوالٹی اور ویٹ جمع کی جعلی اور بوگس دستاویزات جمع کرائیں۔