• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سیکورٹی افیئر کے ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات شروع

اکراچی( سید محمد عسکری) ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سیکورٹی افیئر اور سابق رجسٹرار لیاری یونیورسٹی کرنل(ر) قائم الدین کے خلاف وڈیو اسکینڈل کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے، ڈاؤ یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق وائس چانسلر ڈاکٹرسعید قریشی کی ہدایت پر وڈیو اسکینڈل کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جو تین سے چار روز میں مکمل ہوجائیں گی۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وڈیوز جاری ہوئیں جن میں کرنل(ر) قائم الدین کو کراچی یونیورسٹی کے جنگل میں سرکاری کار کے ساتھ جامعہ کراچی کے سیکورٹی اہلکاروں نے پکڑا ہوا تھا کار میں اگلی نشست پر خاتون بھی بیٹھی ہوئی تھیں، جامعہ کراچی کے ایڈوائزر کیمپس افیئر پروفیسر سلمان کے مطابق جب کار کو جامعہ کراچی کے ویران اور سنسان جگہ پر کافی دیر سے کھڑے دیکھا گیا تو سیکورٹی اہلکار وہاں پہنچے تو اس میں ایک صاحب اور صاحبہ موجود پائے گئے جنھوں نے بار بار پوچھنے پر بھی اپنی شناخت نہیں بتائی چنانچہ دونوں کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ بعد ازاں سوشل میڈیا کی وڈیو سے پتہ چلا کہ موصوف ڈاؤ کے ڈائریکٹر سیکورٹی افیئر ہیں۔ ادھر معلوم ہوا ہے کہ کار پر جو نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی وہ اصل میں لیاری یونیورسٹی کی سرکاری سیاہ رنگ کی کار کی ہے۔ کرنل( ر) قائم الدین نے کہا کہ جامعہ کراچی کے گارڈز کی جانب سے یہ گمراہ کن اور جھوٹا الزام ہے، میں اپنی فیملی کے ساتھ تھا۔یہ مجھے اور میرے خاندان کو بدنام کرنے کی کوشش ہے، گارڈز نے بدتمیزی کرکے سائبر کرائم کیا ہے۔ میں نے اپنا جواب عدالت میں جمع کردیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید