• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج اور گلگت بلتستان حکومت کے درآمدی گندم کے معیار پر تحفظات

اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) آزاد کشمیر کے بعد پاک فوج اورگلگت بلتستان حکومت کے بھی درآمدی گندم کےمعیارپرتحفظات سامنے آگئے ہیں- گندم معیار،ذائقے اورساخت پرسوالات اٹھا لئے ،وفاقی حکومت سے100فیصد مقامی گندم فراہمی کی درخواست ،پاک فوج اورگلگت بلتستان حکومت نےدرآمدی گندم کےمعیارپرسوالات اٹھاد یے- حکومتی ذرائع کا کہنا ہےکہ آرمی اورگلگت بلتستان حکومت نےدرآمدی گندم کے معیار، ذائقے اور ساخت سےمتعلق معاملات پرسوالات اٹھاتےہوئے وفاقی حکومت سےسوفیصد مقامی گندم فراہم کرنےکی درخواست کی ہے۔ حکومتی ذرائع کےمطابق وفاقی وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی نےوزیرخزانہ کی سربراہی میں حال ہی میں ہونےوالےای سی سی اجلاس میں پاک فوج اورگلگت بلتستان حکومت کےدرآمدی گندم کے معیارسے متعلق تحفظات سے آگاہ کردیا تھا-ذرائع کےمطابق وفاقی حکومت کےفیصلےکی روشنی میں پاسکو نےفوڈ سال 2024۔25 میں آرمی اور گلگت بلتستان کو مقامی اوردرآمدی گندم فراہم کرنے کاپلان بنایا ہے۔
اہم خبریں سے مزید