• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، رواں برس 3 ہزار 618 پولیس مقابلے، 344 ملزمان ہلاک ہوئے

کراچی( ثاقب صغیر )سندھ میں رواں برس 3 ہزار 618 پولیس مقابلوں میں دہشت گردوں ،ڈکیتوں، اغواکاروں اور ٹارگٹ کلرز سمیت 344 ملزمان ہلاک اور 26 ہزار 597 ملزمان گرفتار کیے گئے۔پولیس کے 35جوان شہید اور 137زخمی ہوئے۔اس دوران مختلف اقسام کے 9 ہزار 322 ہتھیار ،دستی بم، آئی ای ڈیز ،بم بنانے کا سامان اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔سندھ پولیس کے ریکارڈ کے مطابق سال 2024میں یکم جنوری سے 15 نومبر تک سندھ بھر میں3ہزار618پولیس مقابلے ہوئے جن میں344ملزمان ہلاک ہوئے۔ہلاک ملزمان میں 323ڈکیٹ،9دہشت گرد،2ٹارگٹ کلرز ،5نوٹیفائیڈ ڈکیٹ،2ہائی وے پر لوٹ مار کرنیوالے ڈکیت اور 3اغوا کار شامل ہیں۔اس دوران 1 ہزار 677گینگز کو ختم کیا گیا،6ہزار826ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا جبکہ19ہزار655ڈکیٹ ،4 دہشت گرد،ایک ٹارگٹ کلر،8نوٹیائیڈ ڈکیٹ،79 اغواکار اور ہائی وے پر ڈکیتی کرنے والے 24ڈکیت گرفتار کیے گئے۔پولیس کے مطابق رواں برس80 بھتہ خوروں،30ہزار748مفرور اور اشتہاری ملزمان اور794پتھاریداروں کو بھی گرفتار کیا گیا۔پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزمان سے مختلف اقسام کے 9ہزار 322ہتھیار برآمد کیے گئے جن میں 5اینٹی ائیر کرافٹ گن،2ایل ایم جی،14جی تھری،4ایم پی فائیو،165 ایس ایم جی،406شارٹ گن/رپیٹر،184رائفل اور 8ہزار 542پستول/ریوالور/ماؤزر شامل ہیں۔پولیس ریکارڈ کے مطابق 2آئی ای ڈیز،33دستی بم ،بم بنانے کا سامان اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید