اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی سعودی عرب سےدرآمدات میں کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ پاکستان کا ایران سے درآمدات پرانحصار مزید بڑھ گیا ہے، جولائی تااکتوبر سعودی عرب سےسالانہ بنیاد پرامپورٹس میں10فیصد کمی ریکارڈ ، ایران درآمدات میں30 فیصد اضافہ ہوا۔ حکومتی ذرائع کے مطا بق اکتوبرمیں سعودی عرب سےسالانہ بنیاد پردرآمدات میں69 فیصدکی بڑی کمی ہوئی۔ جولائی تااکتوبر 2024میں سعودی عرب سےسالانہ بنیاد پرامپورٹس میں10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔ جولائی تااکتوبر2024میں ایران سے سالانہ بنیادپردرآمدات میں30فیصد اضافہ ہوا۔ اکتوبر2024میں ایران سےسالانہ بنیادپر درآمدات میں 10فیصدکااضافہ ہوا۔