راولپنڈی (نمائندہ جنگ)راولپنڈی پولیس نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کی ، جیل ذرائع کے مطابق ہفتہ کو دن ڈیڑھ بجے تھانہ نیوٹاؤن کے تفتیشی افسر انسپکٹر راشد کیانی اور اے ایس آئی منظور سینٹرل جیل پہنچے، جہاں انہوں نے تقریباً ایک گھنٹہ سابق وزیراعظم عمران خان سے تھانہ نیوٹاؤن میں ان کے خلاف ایف آئی آر بارے تفتیش کی ،ذرائع کاکہنا ہے کہ دوران تفتیش 28ستمبر احتجاج کی کال سے متعلق ان سے سوالات کئے گئے۔