• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کے اغواء کے بڑھتے واقعات تشویشناک ہیں‘ غلام نبی مری

کوئٹہ(پ ر) بی این پی ضلع کوئٹہ کے صدر غلام نبی مری نے بچوں کے اغواءکے بڑھتےہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اغواء میں ملوث عناصر کی بیخ کنی یقینی بنائی جائے زمیندارمیر اکرم جتک کا پانچ سالہ بیٹے علی محمد 16اکتوبر سے لاپتہ ہے40دن گزرجانے کے باوجود پولیس بچے کو بازیاب کرانے میں ناکام ہے بچوں کے اغواء جیسے سنگین جرم سے معاشرہ اور خاندان سمیت بچوں میں خوف اور بے چینی ہے اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود کوئی محفوظ نہیں انہوںنے کہاکہ کمسن مصور خان کاکڑکی بازیابی کیلئے کئی روز سے سرینا چوک پر دھرنا جاری ہے انہوںنے مطالبہ کیاکہ بچوں کوبازیاب کرکے اغواء کے واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جائے۔
کوئٹہ سے مزید