• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی کو فسادات کرنے والے ایک بار پھر پرتشدد کارروائیاں کررہے ہیں، شہباز شریف

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے احتجاج کیلئے آئے لوگوں کی جانب سے پولیس اہلکار کو شہید کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔وزیرِ اعظم نے کانسٹیبل مبشر شہید کے اہل خانہ سے تعزیت اور انکی بلندی درجات کی دعا کی ہے۔ وزیرِ اعظم نےواقعے میں ملوث افراد کی فوری نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیرِ اعظم نے احتجاج کے دوران پتھراؤ و تشدد کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے بیان میںکہا ہے کہ نام نہاد پر امن احتجاج کے نام پر پولیس اہلکاروں پر حملہ قابل مذمت ہے،9 مئی کو ملک گیر فسادات برپا کرنے والے ایک مرتبہ پھر سے پر تشدد کاروائیاں کر رہے ہیں۔ 46سالہ شہید کانسٹیبل مبشر کے کم سن بچوں کی دنیا شرپسند عناصر کے ہاتھوں اجڑ گئی،جب جب ملک ترقی کی منازل طے کرنے لگتا ہے۔شر پسند عناصر ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ شروع کر دیتے ہیں،۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار امن و امان قائم کرنے کیلئے ڈیوٹی پر مامور ہیں۔ وز یر ِ اعظم نے کہا کہ نو مئی کو ملک گیر فسادات برپا کرنے والے ایک مرتبہ پھر سے پر تشدد کاروائیاں کر رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید