• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمان کا سیاسی اعتکاف ختم، 28 نومبر کو سکھر میں عوامی ریلی

اسلام آباد(فاروق اقدس)مولانا فضل الرحمان کاسیاسی اعتکاف ختم، 28 نومبر کو سکھر میں عوامی ریلی، دوسرا اجتماع پشاور میں 8دسمبر کو ہوگا، عوامی اسمبلیاں لگیں گی، فارم 47کی تنسیخ ،نئے انتخابات کا مطالبہ سرفہرست، جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اپنی سیاسی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز کر رہے ہیں جس کی ابتدا عوامی اسمبلی کے عنوان سے ریلیوں اور جلسوں کے انعقاد سے ہوگی جس سے مولانا فضل الرحمان اور جمعیت کے مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔ سیاسی سرگرمیوں کا آغاز 28 نومبر کو سکھر سے ہوگا ، اس سلسلے کا دوسرا اجتماع اور ریلی پشاور میں 8دسمبر کو ہوگی۔ یاد رہے لندن میں اپنے دس روزہ قیام کے بعد مولانا فضل الرحمان کی سیاسی سرگرمیاں مفقود تھیں اور ان کی تنظیمی مصروفیات محض غیر سیاسی ملاقاتوں اور تعزیتی اظہار تک محدود تھیں۔

اہم خبریں سے مزید