• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران سمیت 120 ملزمان پر فرد جرم پھر موخر

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان سمیت 120 ملزمان پر فرد جرم پھر موخر ، وکیل صفائی نے بتایا کہ راستوں کی بندش کی وجہ سے ملزمان کا عدالت پہنچنا ممکن نہیں، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان سمیت دیگر ملزمان کے خلاف 9 مئی کو درج جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 28 نومبر تک ملتوی کر دی، گزشتہ روز اس کیس کے 120ملزمان پر فرد جرم عائد ہونا تھی لیکن وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ راستوں کی بندش کے باعث ملزمان کا عدالت پہنچنا ممکن نہیں جس پر بغیر کسی کارروائی کے سماعت 28 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔
اہم خبریں سے مزید