کراچی (اسٹاف رپورٹر) عمان میں جونیئر ایشیا کپ ہاکی میں پاکستانی ٹیم نے اپنا دوسرا معرکہ بھی سر کرلیا، جمعرات کو بنگلہ دیش کے خلاف 6-0 سے شکست دے دی، پاکستانی کھلاڑیوں نے کھیل کے ہر شعبے میں اپنی مہارت کا ثبوت دیا، پنالٹی کارنر سے بھی فائدہ اٹھایا، پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ محمد سفیان خان نے تین گول اسکور کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی، جبکہ محمد عماد ، رانا ولید اور زکریا حیات نے ایک ایک گول بنائے۔ایک اور میچ میں بھارت نے جاپان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔