• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے تاجر اور سرمایہ کاروں نے کبھی اس شہر کو اچھا نہیں کہا، مرتضیٰ وہاب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی ماضی میں انتہائی شاندار شہر تھا اور آج بھی پرکشش شہروں میں اس کا شمار ہوتاہے، کراچی سے تعلق رکھنے والے تاجر اور سرمایہ کاروں نے کبھی اس شہر کو اچھا نہیں کہا ،جب بلدیہ فیکٹری میں آتش زدگی، اغوا، تشدد اور بھتہ خوری کے واقعات ہوتے تھے جب بھی وہ شہر کو اچھا نہیں کہتے تھے اور آج جب شہر میں امن و امان ہے اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے اب بھی وہ شہر کو بہتر نہیں سمجھتے اگر اس بات پر بزنس مین مجھ سے ناراض ہوتے ہیں تو ہوجائیں، ہمیں اپنے شہر کی بہتری کے لئے بولڈ فیصلے کرنے ہوں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نےفریئر ہال میں وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کے بزنس مینوں کو سلام پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے سیالکوٹ میں ایئر پورٹ بھی بنایا اور ایئر لائن بھی بنا دی، میئر نے کہا کہ باغ ابن قاسم، کڈنی ہل پارک، جھیل پارک، سفاری پارک میں مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کریں گے،انہوں نے اعلان کیا کہ فریئر ہال میں عوام کے لئے روایتی موسیقی کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید