• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم نیشنل ٹرافی پاورلفٹنگ کیلئے بلوچستان کے ٹرائل مکمل

کوئٹہ(پ ر)قائداعظم نیشنل ٹرافی پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 2024 کے سلسلے میں بلوچستان کے ٹرائلز 26 نومبر کو حاجی اکبر خان ویٹ لفٹنگ اینڈ پاور لفٹنگ کلب میں ہوئےجس میں صوبےسے کھلاڑیوںنے حصہ لیا جن میں محمد یاسر بنگلزئی، حاجی عبداللہ بنگلزئی، عبدالرازق بنگلزئی، آزاد خان، محمد نور بنگلزئی ، دلاور خان، نور احمد، وقار بخش، حاجی محمد اقبال اور ظہیر احمد نمایاں رہے ان کھلاڑیوں کا انتخاب کوچ عبدالمالک کی زیر نگرانی کیا گیانیشنل ٹرافی کے مقابلے 26 دسمبر کو کراچی میں ہوں گےبلوچستان پاور لفٹنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین، ارشد خان (اے کے گروپ آف کمپنیز کے سی ای او) اور صوبائی صدر بدرالدین خان کاکڑ کی کوششوں سے کھلاڑیوں کے لیے ایک ماہ کا تربیتی کیمپ منعقد کیا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید